گروگرام، 28 مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گرگرام پولیس نے شہر کے ہائی پروفائل علاقہ سشات لوک3 میں چھاپہ ماری کر جنسی ریکیٹ کا بھانڈاپھوڑا ہے۔پولیس نے موقع سے 24 نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا۔معلومات کے مطابق پولیس کو سشانت لوک میں گزشتہ کافی عرصے سے جنسی ریکیٹ چلائے جانے کی شکایت مل رہی تھی۔شکایت کی بنیاد پر پولیس نے سشانت لوک کے کوٹھی نمبر 160 اے پر پولیس نے ایک ٹیم بناکر کر چھاپہ ماری کی اور موقع سے دو درجن نوجوان لڑکیوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق راجیو یادو نے ہی یہ کوٹھی بھی بطورکرایہ لی ہوئی تھی۔ہریش اور گرمیت دونوں اس ریکیٹ چلانے میں راجیو کی مدد کرتے تھے۔ہریش گاہکوں کا انتظام کرتا تھا تو گرمیت دہلی سے لڑکیوں کو لے کر آتا تھا۔پولیس کے مطابق کسی کو کوئی شک نہ ہو، اس کے لئے ہائی پروفائل علاقہ کو منتخب کیا گیا تھا۔کرایہ پر اس کوٹھی کوگیسٹ ہاؤس کے طور پر چلانے کے لئے لیا گیا تھا۔پولیس پورے معاملے کی انتہائی تفتیش کر کے یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس کڑی میں آخر کار اور کون کون لوگ جڑے تھے۔پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس ریکیٹ آپریٹر راجیو یادو، گرمیت، ہریش کی تلاش میں مصروف ہے۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس کی مانیں تو یہ تمام لڑکیاں دہلی سے لائی جاتی تھیں۔ہریش فون پر گاہکوں کو لاتا تھا۔ہفتہ کی شام خصوصی پارٹی رکھی گئی تھی۔